مریدکے ‘داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کرڈالا

اتوار 19 جون 2022 19:40

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) مریدکے کی آبادی چوڑا راجپوتاں میں داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کرڈالا فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کرتو گاوں کے رہائشی نوجوان حیدر کئی ماہ سے ناراض بیوی کو منانے سسرال گاوں چوڑا راجپوتاں گیا بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر حیدر کا سسرالیوں سے جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے غصہ میں آکر اندھا دھند فائیرنگ کردی اسکی اہلیہ تو بچ گئی مگر ساس رضیہ گولیوں کی زد میں آکر جانبحق ہوگئی پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں