مریدکے ،سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

جہیز کم لانے پر سسرالی طعنے دیتے اور تشدد کرتے تھے‘ لڑکی کے ورثاء کا الزام

اتوار 25 جون 2023 18:45

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) مریدکے صدر کی آبادی مبارک آباد میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ورثا ء نے بتایا ان کی بیٹی کی آٹھ سال قبل عادل عباس سے شادی ہوئی جس کے بطن سے دو بچے تھے ،جہیز کم لانے کی وجہ سے سسرالی اکثر طعنے دیتے تھے اور تشدد کرتے تھے ،گزشتہ روز بھی سسرالیوں نے اتنا تشدد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت واقع ہوگئی ۔مریدکے صدر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں