مریدکے ‘تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے پر سڑک کنارے کھڑے مسافروں پر چڑھ گیا

حادثے میں شیخوپورہ کا رہائشی میڈیکل ریپ عاطف اور کنال پارک مریدکے کی دو بچوں کی ماں زرینہ موقع پر جاںبحق

جمعرات 27 دسمبر 2018 22:38

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) مریدکے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک بریک فیل ہونے پر سڑک کنارے کھڑے مسافروں کو کچل کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مین گیٹ سے ٹکرا گیا حادثے میں شیخوپورہ کا رہائشی میڈیکل ریپ عاطف اور کنال پارک مریدکے کی دو بچوں کی ماں زرینہ موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ اس کے دو بیٹے معجزانہ طور پر بچ گئے حادثے میں ایک شخص بھی شدید زخمی ہوا جسکی حالت تشویشناک ہے حادثے کے بعد لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے جانبحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کردی ہیں اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں