مریدکی:خصوصی افراد کی تنظیم کنوے آف مرسی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

مقتول کو حال ہی میں ترقی دے کر 17گریڈ دیا گیا تھا ،پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:21

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) خصوصی افراد کی تنظیم کنوے آف مرسی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا،مقتول کو حال ہی میں ترقی دے کر 17گریڈ دیا گیا تھا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ قذافی پارک کا رہائشی اشتیاق احمد ورک خصوصی بچوں کی تنظیم کنوے آف مرسی کا صدر لاہور میںسپیشل ایجوکیشن سنٹرگلبر ک لاہور میں 17گریڈ کا ٹیچرتھا ،ڈیوٹی پر جانے کے لیے گھر سے لاہور کے لیے نکلا تھاکہ حسن بازار میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اشتیاق احمد ورک موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

مقتول انسپکٹر (ر) عطااللہ ورک کے بیٹے اور ایڈووکیٹ انجم عطا ورک کے بھائی تھے۔مقتول اشتیاق کو سپیشل ایجوکیشن تعلیم میں اعلیٰ کارگردگی کی بنا پر حال ہی میں 16گریڈ سے ترقی دے کر 17گریڈ دیا گیا تھا ۔اشتیاق احمد ورک خود بھی بول اور نہ ہی سکتا تھا وہ دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم مقامی ہسپتال منتقل کر دی ہے

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں