مریدکے شہر اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا

پیر 11 جنوری 2021 22:29

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) مریدکے شہر اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا ،گیس کی بندش سے بھی شہری بلبلا اٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے شہر اور اس کے گردونواح میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں ۔ دوسری جانب گیس کا پریشر کم ہونے اور کئی علاقوں میں گیس کی بندش سے خواتین کو گھریلو امور کی انجا م دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں