مریدکی:جی ٹی روڈ پر منو ںآباد کے قریب لوڈ ر مزدا اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق، ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی، ریسکیو1122نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا

جمعرات 26 اگست 2021 23:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2021ء) جی ٹی روڈ پر منو ںآباد کے قریب لوڈ ر مزدا اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن مریدکے سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ منوں آباد کے قریب لو ڈر مزدا ٹرک ڈ رائیور سائڈ کو کچلتا ہوا گزر گیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں مقامی سبزی فروش ملک ظہیر بھی شامل تھا جو بعدازاں زخموںکی تاب نہ ہوتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لوڈر مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مسافروین کی ڈرائیور سائڈ پر بیٹے بیشتر مسافروں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں