مریدکے‘بہن بھائی کا پیار ،بہن کے دم توڑتے ہی بھائی بھی چل بسا

جمعرات 16 جون 2022 18:17

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) بہن بھائی کا پیار بہن کے دم توڑتے ہی بھائی بھی چل بسا جنازے میں وفاقی وزیر تعلیم سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہتے ہیں بہن بھائی کا پیار مثالی ہوتا ہے ایسی ہی مثال مریدکے میں بھی پیش آئی مریدکے سینئرصحافی اے حمید کی 72 سالہ والدہ کو دل کی تکلیف ہونے پر میو ہسپتال لاہور لیجایا گیا اس کے تھوڑی دیر بعد صحافی کے ستر سالہ ماموں کو بھی دل کی تکلیف ہونے پر میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج معالجہ کے دوران صحافی کی والدہ انتقال کرگئیں جنکی موت کی اطلاع پر میو ہسپتال میں ہی پڑا بھائی بھی چل بسا ۔

بہن بھائی کی نماز جنازہ اٹھنے پر ہر انکھ اشک بار ہوگئی ،جنازے میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر ایم پی اے خرم چٹھہ عمر آفتاب سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں