امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

بل حتمی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا،بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات شامل ، 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات اور 66 ارب ڈالربیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے مختص

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر تے ہوئے بل کو حتمی منظوری کے لیے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا ہے،بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے،بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی۔ حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم 15 فیصد زائد ہے۔بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں