مری ،گاڑیوں پر لگے ہوئے بلیک پیپرز کو اتارنے کی مہم شروع کردی گئی

پیر 18 نومبر 2019 19:05

مری۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سٹی ٹریفک پولیس مری کے آفیسرکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک وارڈنز نے سرکل مری میں گاڑیوں پر لگے ہوئے بلیک پیپرز کو اتارنے کی مہم شروع کردی ہے گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپرز لگانے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائیگی کیونکہ قانون میں اس کی اجازت نہیں ہے سٹی ٹریفک پولیس قانون کی بلا امتیا زحکمرانی پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی اور بلیک پیپرزاتارنے کا سلسلہ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس مری نے گاڑی مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خود بلیک پیپرز اتارلیں بصورت دیگر ٹریفک پولیس سخت کارروائی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں