فیشن میگزین کا سرورق پر میلانیا کی تصویر لگانے سے انکار،نااہل قراردیدیا

امریکی خاتون اول کے لیے ووگ کے سرورق کی زینت بننا اہمیت نہیں رکھتا،ترجمان ٹرمپ کا ردعمل

اتوار 14 اپریل 2019 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) امریکی جریدے ووگ نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی تصویر سرورق پرلگانے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس کے لیے اہل نہیں ہیں،ادھر میلانیا ٹرمپ کی پریس ترجمان نے ردعمل میں کہاہے کہ امریکی خاتون اول کے لیے ووگ کے سرورق کی زینت بننا اہمیت نہیں رکھتا، وہ ان سے بڑے کام کرنے میں مصروف ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون اول کی پریس ترجمان نے کہاکہ اگر میلانیا ٹرمپ کو ووگ میگزین سرورق کی زینت بنانے کی پیش کش بھی کرے تو بھی وہ اس پیش کش کو قبول نہیں کریں گی، کیوں کہ وہ ان سے بڑے اور اہم کام کرنے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ ووگ کی سرورق کی زینت بننا خواتین رہنمائوں کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے، یہ میگزین فیشن کی دنیا کا سب سے متعبر میگزین ہے۔

(جاری ہے)

اس میگزین کے برطانیہ، کینیڈا، برازیل، انڈیا اور مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک میں الگ شمارے نکلتے ہیں۔میلانیا ٹرمپ 2005 میں اسی میگزین کے سرورق زینت بنی تھیں، جس کے فوری بعد انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کرلی تھی۔اس میگزین کی جانب سے سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کو وائٹ ہائوس میں قیام کے 9 سالہ عرصے کے دوران 3 مرتبہ سرورق کی زینت بنایا گیا تھا۔خیال کیا جاتا ہے کہ میگزین کی ایڈیٹر ان چیف اینا وانتور ریپبلکن مخالف ہے، اس لیے میلانیا ٹرمپ کو تاحال فیشن میگزین کے سرورق پر جگہ نہیں دی گئی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں