امریکی شہرشکاگو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:15

شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) امریکی شہر شکاگو میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں اسی عمارت میں رہنے والے اپنے چار ہمسایوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا ہے۔ شکاگو کے میئر نے اس واقعے کے بعد اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار افراد کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں