فائزر اور بیون ٹیک نے کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست دے دی

اتوار 22 نومبر 2020 12:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) امریکی دواساز کمپنی فائزر اور اس کی جرمن پارٹنر کمپنی بیون ٹیک نے کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کی فروخت کی منظوری کے لیے امریکا کے خوراک اور ادویات کے نگران ادارے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے نے بتایاکہ اس کی ویکسین کمیٹی 10 دسمبر کو اس ویکسین کی ممکنہ ہنگامی منظوری پر غور کرے گی۔ ایف ڈی اے کے سربراہ نے کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے عمل میں شفافیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کے حوالے سے حتمی مدت بتانے سے گریز کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں