بائیڈن کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن چھوڑدوں گا،ٹرمپ کی تصدیق

حلف برادری کے موقع پر واشنگٹن کا دی نیشنل مال بند، انتہائی دائیں بازو کی درجنوں سائٹس بھی بلاک

اتوار 17 جنوری 2021 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ 20جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دوں گا،حلف برداری تقریب میں شرکت کا ارادہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ 20جنوری کو جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دوں گا،انہوں نے واضح کیا کہ حلف برداری تقریب میں شرکت کا ارادہ نہیں ہے ۔

دوسری جانب 20 جنوری کو امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ریاستی ایوانوں کی سیکورٹی سخت کردی، نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے۔واشنگٹن کا دی نیشنل مال ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ایف بی آئی کو ہنگامہ آرائی سے متعلق ایک لاکھ سے زائد ڈیجیٹل میڈیا ٹپس موصول ہوئیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی درجنوں سوشل میڈیا ویب سائٹس بند کر دی گئیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں