امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کی تیاری

میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر واقع دریائے ریو گرینڈ کے قریب تقریبا 14 ہزار تارکین وطن جمع ہو گئے

پیر 20 ستمبر 2021 11:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) امریکا ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کے ملکوں میں واپس بھیجنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے ریاست ٹیکساس میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران ہیٹی اور اس خطے کے دیگر ممالک کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹوں کے مطابق میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر واقع دریائے ریو گرینڈ کے قریب تقریبا 14 ہزار تارکین وطن جمع ہو چکے ہیں اور یہ امریکی سرحد میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق غربت زدہ ملک ہیٹی سے ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں