ایران کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے،امریکا

امریکی وزیرخارجہ کاایران کے جوہری پروگرام پرسفارت کاری میں ناکامی پردیگراختیارات کا انتباہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 10:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے خبردارکیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پرسفارت کاری ناکام رہتی ہے تو واشنگٹن کے پاس دیگراختیارات موجودہیں جبکہ امریکاکے دورے پر آئے ہوئے ان کے اسرائیلی ہم منصب نے کہاہے کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انھیں ایران کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی کی امید ہے لیکن ان کے بہ قولہم نے اس مقصد کے لیے جورن وے چھوڑا ہے وہ سکڑ کرچھوٹے سے چھوٹاہوتاجارہا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ کی ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹونی بلینکن نے کسی وضاحت کے بغیر کہا:اگرایران نے اپنا راستہ تبدیل نہیں کیا تو ہم دیگراختیارات کی طرف رجوع کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔انھوں نے مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہاہمارا خطہ یمن میں ایک اورحزب اللہ کے وجود کا متحمل نہیں ہوسکتا جو سعودی عرب کی سرحدوں کو خطرے میں ڈال دے اور ہم یمن میں جنوبی لبنان کے تجربے کوبھی دہرانا نہیں چاہتے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں