امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، 5 افراد ہلاک

طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، متعددافرادزخمی

اتوار 28 اپریل 2024 12:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نبراسکا اور آئیوا میں ہوا کے بگولوں نے کئی میل تک تباہی مچا دی، طاقتور ہوا کے بگولوں سے عمارتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی مکانات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

(جاری ہے)

بجلی کے کھمبے گرنے کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، نبراسکا کے اوماہا ائیرپورٹ پر کھڑے متعدد طیاروں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ادھر چین کے شہر گوانگ ژو میں بھی ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، گاڑیاں اور درخت بھی ہوا کے بگولے کی زد میں آئے، فیکٹریوں کی 141 عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔گوانگ ژو میں گرد و غبار کے ساتھ سفر کرتے ہوا کے بگولے سے دن میں اندھیرا چھا گیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں