امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار، افغان طالبان مذاکرات بھی ملتوی

اتوار 17 فروری 2019 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 3 روزہ دورے پر 18 فروری کو اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم زلمے خلیل زاد پیر کو پاکستان نہیں آئیں گے۔ سفارتی زرائع کے مطابق طالبان اور امریکہ کے درمیان پیر کو ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے گئے ذرائع نے بتایا کہ طالبان کا وفد پیر کو پاکستان نہیں آئیگا۔زملے خیل زاد اسلام آباد میں افغان طالبان سے مذاکرات طے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں