یونین کونسل مری سٹی میں واقع بسوٹی روڈ کھنڈارات کامنظر پیش کرنے لگا، ملحقہ آبادی کو شدید مشکلا ت کا سامنا

منگل 16 جولائی 2019 23:57

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) یونین کونسل مری سٹی میں واقع بسوٹی روڈ کھنڈارات کامنظر پیش کرنے لگا ملحقہ آبادی کو شدید مشکلا ت کا سامنا حکمران جماعت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کررکھی ہیں یہاں کے رہائشیوں کاکہنا ہے کہ بسوٹی رود کی تعمیر کیلئے آنے والی 50 لاکھ کی گرانٹ محکمے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ضائع کردی گئی ہے اب مذکورہ شاہراہ برساتی نالے کامنظر پیش کررہی ہے بڑے بڑے گڑھے پڑھ جانے کے باعث یہاں پر گاڑیوں کا چلنامحال ہوچکا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانا ناممکن ہے اگر یہ صورتحال مری شہر کی یونین کونسل میں واقع علاقے کی ہے تو پھر باقی پندرہ یونین کونسلوں کا اللہ ہی حافظ ہے ممبران اسمبلی اس رود کی تعمیرومرمت کیلئے فوری گرانٹ جاری کریں بصورت دیگر مال رود مری پر اہل علاقہ احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں