پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسد مجید خان

امریکا میں مقیم پاکستانی کشمیر سے متعلق لوگوں کا آگاہ کریں، پاکستانی سفیر

اتوار 18 اگست 2019 14:45

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہاہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کشمیر سے متعلق لوگوں کا آگاہ کریں۔امریکی ریاست ورجینیا میں پاکستان ڈے میلے کا انعقاد ہوا جس میں ریاست بھر سے پاکستانی امریکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹراسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی کشمیر سے متعلق لوگوں کا آگاہ کریں۔پاکستان ڈے سے پاک پیک کے بورڈ ممبر اسفند یار چوہدری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں سیاسی میدان میں متحرک ہو، پاکستانی نوجوان امریکی سیاسی میدان میں قدم رکھیں۔اسفند یار چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے امریکا میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی، متعلقہ ارکان کانگریس کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں