پاکستانی نژاد برطانوی شہری شیخ طاہر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان پہنچ گئے

ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کام کا آغاز ،20ہزار افراد کو روزگار ملے گا،حکومت ون ونڈو کی سہولتیں دے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:45

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستانی نژاد برطانوی شہری شیخ طاہر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان پہنچ گئے ،ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کام کا آغاز کردیا جس سے 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا ۔

(جاری ہے)

شیخ طاہر نے یہاں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ حکومت اگر پاکستان میں سرمایہ کاری لانا چاہتی ہے تو سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت ایک ہی جگہ پر تمام سہولتیں دے ۔

سرکاری اداروں میں کرپشن ،بدعنوانی اورنا انصافی بہت ہے ،اگر انصاف کا سسٹم ہی ٹھیک ہوجائے تو بھی بہت خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہا وہ تمام پیسہ اسٹیٹ بنک کے ذریعے پاکستان لیکر آئے ہیں ۔ وہ جتنی بڑی سرمایہ کاری لیکر آئے ہیں اگر غیر قانونی طور پر لیکر آتے تو مجھے 70لاکھ روپے کا فائدہ ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں