آل پرائمری سکولز ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدررہبر علی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہرسے انکے دفتر میں ملاقات

بدھ 8 جولائی 2020 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) آل پرائمری سکولز ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدررہبر علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM)کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز ضلعی اور تحصیل کیبینٹ کے ہمراہ دفتر پہنچ کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی بہت قدر کرتے ہیں کہ آپ نے اساتذہ کرام کو عزت و تکریم دینے کی خاطر ایک سرکلر آرڈر جاری کیا اس سرکلر آرڈر سے آپ نے شانگلہ کے تمام اساتذہ کرام کو بہت عزت دی اللہ تعالیٰ آپ کی عزت میں مزید اضافہ کرے اس موقع پر محمد روشن،جنرل سیکرٹری، فضل غفور ضلعی چیئرمین، محمد عالم صوبائی نائب صدر اور دیگر اپٹاکے تمام اراکین موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے تمام کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک چھوٹی سے کاوش پر آپ یہاں تشریف لائے ہیں آپ کی عزت واحترام آپ کا حق ہے کیونکہ دین اسلام میں واضح طور پرذکر کیا گیا ہے کہ اٴْستاد کی مثال ایک روحانی باپ جیسی ہے دنیا میں جتنی بھی مہذب قومیں ہیں وہ اساتذہ کرام کی بہت قدر اور عزت کرتے ہیں الحمد اللہ یہاں پر بھی لوگ اساتذہ کرام کی بہت قدر اور عزت کرتے ہیں ہمارے اس مقام تک پہنچنے میں اساتذہ کرام کا بھرپور کردار ہے میری یہ کوشش اساتذہ کرام پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کا حق ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ تمام اساتذہ کرام کو زیادہ سے زیادہ قدر اور عزت دے کیونکہ آپ ہمارے بچوں کے معمار ہیں میں امید رکھتا ہوں کہ آپ تمام اساتذہ کرام قوم کے معماروں کی تیاری میں مزید مثبت کردار ادا کریں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے مزید کہا کہ آپ تمام اساتذہ کرام ہمارے ساتھ ملکر معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے اس نسبت بچوں میں اگاہی مہم چلانا انتہائی ضروری ہے لیکن کورونا جیسی موذی وباء کی وجہ سے سکول بند ہیں جب ہی وباء ختم ہو جائے تو انشاء اللہ اس سلسلے میں ایک مہم چلائی جائے گی شانگلہ ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں کے لوگ بھی امن پسند ہیں لیکن امن کی فضاء کومزید برقرار رکھنے کے لئے اساتذہ کرام کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ یہاں شرح خواندگی انتہائی کم ہے سکولوں سے زیادہ بچے باہر ہے ان کو بھی ایک مثبت مہم کے ذریعے تعلیم کی طرف لائیں گے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے ایک بار پھر تمام اساتذہ کرام کا شکرایہ ادا کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں