نواب شاہ کے تعلقہ اسپتال میں مریض کے اہلخانہ کی توڑپھوڑ، ڈاکٹروں احتجاج

اتوار 10 جنوری 2021 20:30

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ پر میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے مظاہرہ شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے تعلقہ سکرنڈ میں مریض کے اہل خانہ کی جانب سے توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا، جس میں رشتہ داروں نے ڈاکٹروں سے بدکلامی کی۔

(جاری ہے)

مریض کے رشتے داروں کی جانب سے ڈاکٹروں سے بدکلامی اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کردیا۔

ایم ایس تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کو چیک اپ کیلیے لایا تھا، بچی کو ادویات دی گئیں لیکن پھر اہل خانہ کی جانب سے بھی اسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری تک تعلقہ اسپتال میں احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں