کوئٹہ،کم عمری کی شادی روکنے کیلئے قانون موثر قانون سازی ضروری ہے، عبدالباری شیرانی

بدھ 13 جنوری 2021 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2021ء) کم عمری کی شادی روکنے کیلئے قانون موثر قانون سازی ضروری ہے .ان خیالات کا اظہار عبدالباری شیرانی نے امپلیفائی چینج کی تعاون سے یاد آرگنائزیشن کی منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصا بلوچستان میں کم عمر بچیوں کی شادی کرنا لمحہ فکریہ ہے دیہاتی علاقوں میں ہرسال سینکڑوں بچیوں کی کم عمری شادی کروایا جاتا ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے کم عمری میں شادی کرنے کیوجہ سے یا تو شادی کچھ سال بعد طلاق تک پہنچتی ہے یا اسقاط حمل کے دوران فوت ھوجاتی ہے جو بچیوں کیساتھ سراسر ظلم ہے عارف شیرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس قسم کی شادیاں روکنا اب معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کی ذمہ داری بن چکی ہے کہ اس قسم کی شادیوں کیلئے موثر کردار ادا کریں کم عمری میں شادی روکنے کیلئے حکومت موثر قانون سازی کریں اور اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کریں تاکہ بچیوں اور بچوں کی زندگی برباد نہ ھو معاشرے میں رہنے والے ہر ذی شعور علماہ کرام استاد اورہر شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کردار ادا کرنا چاھے حمیداللہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ نہ صرف قانون بلکہ ہمارے دین اسلام بھی ہمیں کم عمری میں بچیوں اور بچوں کی شادی کرنے سے روکتا ہے اس حوالے سے اب موثر قانون سازی کی سخت ضروروت ہے تاکہ چھوٹے عمر میں شادی کو رکوایا جاسکی

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں