مری،فوج کی جانب سے یوم آزادی پر بہترین تزئین و آرائش کرنے والوں میں انعامات تقسیم

پیر 29 نومبر 2021 14:31

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) چنار ڈویژن کی جانب سے یوم آزادی پر بہترین تزئین و آرائش کرنے والوں میں انعامات تقسیم،پاک فوج کی جانب سے چودہ اگست کے موقع پر بہترین تزئین و آرائش اور چراغاں کرنے والے سرکاری و نجی عمارتوں کے مالکان کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ آفیسر چنار ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز نے اور سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جشن آزادی کے موقع پر سجاوٹ پر فیصلہ ساز کمیٹی کے مطابق نجی عمارتوں کی بہترین آرائش اور چراغاں پر پہلا انعام ایمبیسڈر ہوٹل کے مالک حافظ جاوید اختر عباسی مرحوم کے فرزند عمیرجاوید عباسی کو 5 لاکھ روپے نقد اور اعزازی شیلڈ دی گئی جبکہ دوسرا انعام فاران ہوٹل کے مالک حاجی خلیل احمد کو ڈھائی لاکھ روپے اور شیلڈ دی گئی، تیسرا انعام المعاز ہوٹل کےمالک حاجی اسد خان کودیا گیا، سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ پر ریسکیو 1122 مری کو اول پوزیشن حاصل کرنے پر پانچ لاکھ روپے اورشیلڈ دی گئی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مری آرٹس کونسل کو اڑھائی لاکھ روپے اورشیلڈ دی گئی جبکہ راجہ یاسر ریاست عباسی اور ندیم اخلاص عباسی کو سول و ملٹری ریلشن شپ شیلڈ دی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کو اللہ پاک نے بہترین محلِ وقوع،اور شاندار موسم اور خوبصورت ترین علاقے عطا فرمائے ہیں، بلند و بالا پہاڑ اور مقامی لوگوں کی مہمان نواز ی سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں، پاکستان کے کشمیر اور شمالی علاقےجات محفوظ رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے جنرل واجد عزیز نے ملکہ کوہسار کی بقا، خوبصورتی، سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی اپنا نقطہ نظر بیان کیا جس کوشرکاء نے بھرپور انداز میں سراہا،چودہ اگست پر بہترین تزئین و آرائش اور چراغاں کرنے والے سرکاری و نجی عمارات کے مالکان کے مابین منعقدہ مقابلہ کی تقریب تقسیم انعامات میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ دیگر سرکاری و نجی شخصیات نے بھی شرکت کی،تقریب میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب حسین، چیف ایڈیٹر روز نامہ اوصاف راجہ مہتاب خان، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول، میاں خالد ڈائیریکٹر پی آر او پی سی بھوربن سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران، سول سوسائٹی اور مری میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔


مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں