۷پرائمری میڈل کا سیشن پورا ہونے کے بعد نئے سال میں طلبہ و والدین کو کتابوں کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا

ح* معمولی سی تبدیلوں کے ساتھ نئے کتب شائع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے } ہزاروں کتب جو پچھلے سال استعمال ہوئیں تھیں وہ ضائع ہوگئی ہیں u طلبہ کو ہزاروں روپے کی نئی کتب خرید نے مجبور کردیا گیا ہے

پیر 15 اپریل 2024 21:45

؁اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پرائمری میڈل کا سیشن پورا ہونے کے بعد نئے سال میں طلبہ و والدین کو کتابوں کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پنجاب اور وفاق میں تاحال مارکیٹ میں کتب دستیاب نہیں ہیں جبکہ سیشن شروع کر دیا گیا ہے ۔وفاق اور صوبوں کی سطح پر مختلف نصاب کے استعمال نے طلبہ کو پریشان کر کے رکھ دیا گیا ہے۔

معمولی سی تبدیلوں کے ساتھ نئے کتب شائع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کتب جو پچھلے سال استعمال ہوئیں تھیں وہ ضائع ہوگئی ہیں اور طلبہ کو ہزاروں روپے کی نئی کتب خرید نے مجبور کردیا گیا ہے ۔ وفاق اور صوبوںکی سطح پر کورسز بالکل تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔جو بچے ساتویں سے آٹھویں یا نویں میں گئے ہیں ان کو نئے کتب خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، مارکیٹ میں بھی دکانداروں نے اپنی مناپلی بنا رکھی ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مخصوص دکانوں سے کتابیں مل رہی ہیں اور وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرائمری یعنی اول تک پنجم تک سارا کورس ہی تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو بھاری لاگت سے نئی کتب خریدنی پڑ رہی ہیں جبکہ دکان داروں کا کہنا ہے کورس کی تبدیلی سے ان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ہے کیونکہ پرانی تمام کتب کباڑیوں کو فروخت کرنا پڑ رہی ہیں ۔حکومت کی جانب سے ایک نصاب کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں