نالوں میں چلتے پانی،پولٹری فارم اور مویشی کچھ خاص بیکٹیریا بھی خارج کر تے ہیں ، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی

بدھ 17 اپریل 2024 20:44

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری نے گندے پانی کی وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے نتائج کو اجاگر کرنے کے لیے انوائرمینٹل سائنسز، مائیکروبائیولوجی اور فاریسٹری کے فیکلٹی اور ریسرچ طلباء کے ساتھ دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بچوں کو ایک تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے بتایاکہ نالوں میں چلتے پانی،پولٹری فارم اور مویشی کچھ خاص بیکٹیریا بھی خارج کر تے ہیں جو عام طور پر ان پولٹری اور مویشیوں سے وابستہ ہوتے ہیں یہ انسان میں خوراک کے ذریعے داخل ہوتے ہیں ماحول اور وہ تمام بیکٹیریا اور وائرس جو اس ماحول کے ذریعے انسان میں داخل ہو رہے ہیں یہ بیکٹیریا صحت و تندرستی کے لیے کے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں اس لیے آنتوں کی صحت بہت اہم ہے اور اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں اور کیا پیتے ہیں۔

ہم جو کھاتے پیتے ہیں وہ ان بیکٹیریا یا وائرس سے آلودہ ہے،اس چیز کو ہم لیبارٹری میں جانچ پڑتال کر کے چیک کر سکتے ہیں اس موقع پر وائس چانسلر نے ٹیسٹنگ ٹیوب میں خود آلودہ پانی کو بھرا تاکہ متاثرہ علاقوں سے آلودگیوں سے جراثیم کی مزید خصوصیات کی جانچ پڑتال کے لیے نمونے اکٹھے کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں