ایس سی او موبائل سموں کی تعداد جلد 70 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ کر دے

جمعرات 12 اپریل 2007 16:17

باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اپریل2007 ) ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل شاہد مقبول نے کہا ہے کہ موجودہ مواصلاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ایس سی او لینڈ لاءّ کی تنصیبی گنجائش ایک لاکھ 34 ہزار ہے جبکہ ایسکام موبائل کی 70 ہزار سموں کو بہت جلد دو لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا اسی طرح سی ڈی ایم اے کو بھی بتدریج وسعت دی جا رہی ہے باغ کے علاقہ ارجہ میں ایک ہزار لائنوں کی جدید ترین ڈیجیٹل ایکسچینج کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیلی مواصلات کسی بھی علاقے کی ترقی میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور آزاد کشمیر میں چند سال کے اندر اس شعبہ کو بہت وسعت ملی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور شمالی علقہ جات کے جن مقامات تک ایس سی او مواصلات کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ان میں شدید موسمی جغرافیائی حالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے آزاد کشمیر کنٹرول لائن پر سولہ سالہ فائرنگ کے بعد حالات ٹھیک ہوتے ہی سانحہ 8 اکتوبر سے قوم کو گزرنا پڑا اور اس عرصہ میں ادارہ کو بہت سے جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے مگر ان سب حالات کی پرواہ کئے بغیر ادارہ نے خدمت کا عمل جاری رکھا انہوں نے بتایا کہ ایس سی او نے فیملی نیٹ ورک پر کال ریٹ یکساں کر دیئے ہیں اور اس سے عوام کو مزید سہولت ملے گی انہوں نے کہاکہ ایک ایکسچینج کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور تنصیب کے دوران اور بعد میں مقامی آبادی کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آتے ہیں ایس سی او واحد ادارہ ہے جس کے بہت سے ایکسچینجز مکمل خسارے میں چل رہے ہیں مگر اس کے باوجود عوام کو فون کی سہولت حاصل ہے-

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں