سعودی تنصیبات پرحملہ عرب جغرافیہ تبدیلی کا قدم ہے، مولانا فضل الرحمان
ہمارے حکمران آرٹیکل 370 کے خاتمے پراحتجاج سے گریزاں ہیں، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عمران خان کی حکومت اب نہیں بچے گی، دھرنے کی تاریخ کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام ف کا مظفرآباد میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 20:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنا مودی کی الیکشن مہم کا حصہ تھا۔
ہمارے وزیراعظم کہتے رہے کہ مودی الیکشن جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل کرے گا۔ ہمارے وزیراعظم کوتوپتا ہی نہیں مسئلہ کشمیر ہے کیا؟ فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے خلاف قرارداد شامل نہ کرکے عوامی نمائندوں کو اس سے لاعلم رکھا گیا۔ وزیراعظم نے ایرانی قیادت کے سامنے کہا کہ پاکستانی سرزمین دہشتگردی کیلئے ایران کیخلاف استعمال ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چند روز پہلے کہا کہ ایل اوسی جانے کیلئے میرے حکم کا انتظار کرنا لیکن اب کہتا کہ مقبوضہ کشمیر اگر گئے تو کشمیریوں اور پاکستانیوں کے ساتھ ظلم ہوگا۔ یہاں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایسا وزیراعظم جو مستقل مزاج نہیں وہ ہمارا مقدمہ کیسے لڑے گا؟ میں کہتا ہوں کہ اگر کسی کو قوم کو وعدہ معاف گواہ چاہیے تو ہم اپنا جعلی وزیراعظم پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسی سے کشمیر عملی طور پر الحاق کی طرف ایک قدم نہیں بڑھا۔ میں نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ کشمیریوں کو مایوس نہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کے عوام، علماء، مذہبی طبقہ کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے۔ سب معلوم ہوتے ہوئے بھی حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا۔ ہمارا حکمران کہہ رہا تھا مودی کامیاب ہوگا تو مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد ملے گی۔ ہمارے حکمران آرٹیکل 370 کے خاتمہ پراحتجاج سے گریزاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادکاری بارے اجلاس
سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزادکشمیر کے پسے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی ..
پاکستانی قوم کی کشمیریوں کیلئے قربانیوں، پیار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، محمد فاروق حیدر
عرب امارات میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے میں اہم کردار ادا کیا، سردار ..
چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس
پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال میں بھی قوم کی مدد کے لیے ہر لمحہ تیار
مظفر آباد میں فلسلطین کے محکوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہر ہ
مظفرآباد، ڈی جی اینٹی کرپشن نے سرکاری رہائش گاہوں کا قبضہ چھڑانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد
مظفر آباد ،فلسطین کے محکوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
نیلم،حفاظتی ٹیکہ جات کی مناسبت سے محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آگاہی سیشن کاانعقاد
سپیکر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے