آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا باغ اور کیل کے ساتھ ایل اوسی کا دورہ ، محاذ اول پر تعینات ،فوجی افسروں اور جوانوں سے عید ملے، وقت گذارا
فوجی افسروں اور جوانوں کی قربانیوں پرمادر وطن کو فخر ہے ، ان کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی قابل تعریف ہے، جنرل راحیل شریف کا فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب
جمعہ 8 جولائی 2016 21:09
راولپنڈی/باغ/کیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باغ اور کیل کے ساتھ لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے محاذ اول پر فرائض سرانجام دینے والے فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید ملے اورا ن کے ساتھ عید کا تیسرا دن گزارا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کو ان پر فخر ہے اور ان کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی برقرار رکھنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔
جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آزاد کشمیر میں باغ اور کیل کے ساتھ لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کا دورہ کیا اور محاذ اول پر تعینات پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے عید کا تیسرا دن دفاع وطن کی خاطر محاذ اول پر رہنے اور فرائض سرانجام دینے والے فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا۔
اس دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کو ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کا اعلیٰ اخلاقی معیار ، آپریشنل تیاریاں اور ایل او سی پر چوکسی برقرار رکھنے کا جذبہ قابل تعریف ہے ۔ جب کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی عظیم جرات، جذبے ، قربانیوں اور مادر وطن کے دفاع کے انتہائی عزم کا سراہا۔ قبل ازیں ایل او سی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اراکین اور شہریوں کو رہا ئی مبارک ، یہ حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، محمد طاہرکھوکھر ..
23ارب روپے کا تاریخی پیکیج پاکستان کی آزادکشمیر کے عوام کیساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے، نثارہ عباسی ..
کشمیر ی عوام نے بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے آزاد کشمیر سے بچگانہ موازنے کو ..
آزاد کشمیر کے مرکزی انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا دیئے گئے
عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی منظوری اور نوٹیفکیشن عوام کی تاریخ ساز کامیابی ہے،عوامی ایکشن ..
محتسب کا ادارہ ختم کیا گیا تو وکلاء شدید احتجاج کریں گے، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ
آزاد کشمیر کے وزراء کرام اظہرالدین شہید کے گھر پہنچ گئے
20 مئی کو مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پنشنرز تاریخ ساز احتجاج کریں گے
بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہا ہے،حریت کانفرنس
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سےصورتحال کو بگاڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ..
انڈوومنٹ فنڈ قائم کر کے ہنرمند نوجوانوں کواپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں ..
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس آف پاکستان کا غیرملکی دورہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے
-
190ملین پائونڈ کیس، سماعت ہر 14 روز بعد کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری
-
پنجاب میں شدید گرمی کے باعث یکم جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
وزیراعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
-
پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دئیے، دفتر خارجہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا
-
پنجاب بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
راجہ پرویزاشرف نے این اے 127 میں بلاول بھٹوزرداری کی شکست کے اسباب جاننے کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاکستانی پوری دنیا میں ذہانت اور محنت میں کسی سے کم نہیں ہیں، احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کا اعلان
-
ایف بی آر کی تاجردوست سکیم کے حوالہ سے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کو متفقہ تجاویز ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کی ہدایت