مظفر آباد،ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر نامزدکرنے پر قائد ایوان محمد فاروق حیدر، سینئر قیادت کا شکر گزارہوں، عامر الطاف

جمعہ 18 جنوری 2019 20:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) نومنتخب ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردارعامرالطاف نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر نامزدکرنے پر قائد ایوان راجہ محمد فاروق حیدرخان سینئر قیادت اور لیگی اراکین اسمبلی کا شکرگزارہوں میرے دادامحترم خان بہادرخان ایک تاریخی شخصیت تھے ان کے نقش قدم پر چلنے کی بھرپورکوشش کرونگا اہم ذمہ داری جہاں ایک اعزاز ہے وہیں یہ ایک آزمائش بھی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے عامرالطاف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست اورمیرٹ کی بحالی کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کی بدولت حلقہ کے عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کرکہ قانون سازاسمبلی میں پہنچایا این ٹی ایس ایک اچھا اوربہترین نظام ہے اس میں جوچھوٹی موٹی کمی رہ گئی ہے اسے دورکرئنگے مگر پہلے کی طرح نوکریاں نہیں تقسیم کی گئیں غریب اور مستحق ہونہارلائق لوگوں کو اس نظام کے ذریعے اپنا حق ملاآزادکشمیر بھر میں ہونے والی اڑہائی سالہ دورمیں ترقی زمین پر نظر آرہء ہے ہم نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جبکہ ماضی میں انتخابی معاملات کو دیکھ کربجٹ خرچ کیا جاتا تھا آج آزادکشمیر کی ہرمرکزی شاہراہ شانداربن رہی ہے ہرضلعی ہسپتال میں فری ایمرجنسی سروس ہے یہ آزادکشمیر میں ایک نئے دورکاآغاز ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں