ٰ انسان اور درخت کا تعلق جسم اور روح کی طرح ہے اگر درخت ختم ہوگے تو انسانیت بھی دم ٹور جائے گی‘وزیر جنگلات

پوری دنیا میں مہاہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کیلئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگزیر قراردیا ہے‘سردار میر اکبر خان

جمعہ 19 اپریل 2019 13:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ ٰ انسان اور درخت کا تعلق جسم اور روح کی طرح ہے اگر درخت ختم ہوگے تو انسانیت بھی دم ٹور جائے گی اس لئے ہم سب کو جنگلات کو بچانا چاہئے اور اس میں اضافہ کرنا چاہئے پوری دنیا میں مہاہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگیزیر قراردیا ہے اس لئے ہم سب کو بحیثت قوم اس قومی دولت کو بچانے اور اس میں اضافے میں اپنا مذہبی کردار ادا کرنا ہو گاہماری زمین درخت دوست ہے اس زرخیز زمین میں ہر اقسام کے درخت اگاتے ہیں اس خطے میں ہر قسم کے جنگلات پائے جا تے ہیں جو انسان وحیوان سب کے لئے مفید ہیں اور پوری دنیا میں نایاب نسل کے درخت ایشائی ممالک میں پائے جا تے ہیں پوری دنیا میں دیودار اور دیگر درخت کیں نہیں مل رہے یہ صرف ہمارے ممالک میں پائے جا تے ہیں اس لئے ہماری یہ ذمہداری بنتی ہے کہ ہم اس خطے میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دیں اور جنگلات کے بچاوہ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا جنگلات کے ساتھ ایک بے مشال لگاواور تعلق ہے ان کے بزرگوں کا بھی تھا ان کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے محکمہ جنگلات کے درینہ مسائل حل ہو ئے ہیں محکمہ کی تنظم نو ہوئی ہے اس سے محکمہ جنگلات کے استعادکار میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کو انٹریو دیتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کاربنڈائی اکسائیڈ پیدا کر نے والئے ممالک کو ان ممالک میں اس کا زیادہ نقصان نہیں ہوتا جتنا ایشیائی ممالک کو ہو رہا ہے اور اس خطے میں الیسے جنگلات اگانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ اکسجن پیدا کرتے ہوں اس سے بڑتے ہوے درجہ حرارت کو کم کر نے میں مدد ملے گی اکلاس کے حوالئے سے پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ اکلاس کی ختم ہونے کے بعد اس کی زیر اہتمام جتنی بھی لکڑی جنگلات میں پڑی ہے اس کی ایک ماہ کے اند ر مارکنگ کر کے ٹنیڈر کیا جائیگاپورے آزاد کشمیر میں ہمارے جنگلات میں لاکھوں فٹ لکٹری نکاسی کے لئے پڑی ہوئی ہے اس کی نکاسی کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں اکلاس کے حوالئے سے کام بند پڑے ہیں ان جنگلوں کو فوری طور پر مارکنگ کر کے لیز کیا جاے گااور اہل ٹھکیدارن کو شفافیت کی بنیادوں پر ٹھکیے دیے جاہیںگئے تاکہ وہ فوری طور پر لکڑی کی نکاسی کی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اکلاس کے باقی ماندہ کاموں کی فوری سرانجامی کے لئے محکمہ جنگلات کے قابل آفیسران پر مشتمل ایک ٹاس فورس بنائی جاے گی تاکہ اکلاس کے معملات جلد یکسو کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلات کی اراضی آنے والی نسلوں کی بقاء ہے اس کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جنگلات ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی بقاء اور ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور محکمہ جنگلا ت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے عوام اور محکمہ جنگلات کے اہلکاران ملکر قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنائیں وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیر کا بڑا محکمہ ہے اس محکمہ کے ملازمین کو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہو گا شجر کاری اور شجر پروری ذاتی دلچسپی اور شوق رکھنے کا کام ہے اب جہاں تک دنیا کے دوسرے خطوں اور ہمارے جیسے ممالک کا تعلق ہے تو بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس حوالے سے شعور بیدار نہیں ہے ہمیں اب تک درختوں کی اہمیت کا احساس نہیں ہے جبکہ درختوں اور جنگلات کا ختم ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے موسمی تبدیلیاں منفی رُخ اختیار کررہی ہیں اس کلائمیٹ چینج کی وجہ سے جب فصلوں، دوسرے پودوں اور جنگلات کو بارشوں کے موسم کے مطابق بارشوں کی ضرورت ہوتی ہے توبارشیں نہیں ہوتیں یا بہت کم ہوتی ہیںجن درختوں کی افادیت زیادہ ہے وہ زیادہ لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے جن درختوں پر پرندوں کا بسیرا ہو اسے ہر صورت محفوظ رکھا جائے ہمیں ہرسطح پر درختوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی اسکولوں میں ایک پیریڈدرخت اور ٹریفک سے آگاہی کا ہونا چاہیئے کالجز اور ہونیورسٹیز میں سیمینارز کروائے جا سکتے ہیںڈکٹرز مریضوں کو بتائیں کہ ان کی صحت درخت سے مشروط ہے مولوی صاحبان بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام لوگ آہیںاور وقت کی آواز پر لبیک کہیں اور شجرکاری کی شروعات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں شجرپروری و شجرکاری کے حوالئے سے شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے اس میں میڈیا اپنا کردار ادا کری-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں