اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں مزید 34 سکول ہا کا کنٹریکٹ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اسلامی ترقیاتی بینک ،محکمہ تعلیم کی طرف سے تعمیراتی فرم کشمیر پری انجینئرنگ کنسٹریکشن کمپنی کو جاری کردیا گیا

پیر 22 جولائی 2019 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ضلع کوٹلی میں مزید 34 سکول ہا کا کنٹریکٹ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اسلامی ترقیاتی بینک ،محکمہ تعلیم کی طرف سے تعمیراتی فرم کشمیر پری انجینئرنگ کنسٹریکشن کمپنی کو جاری کردیا گیا۔کنٹریکٹ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے انچارج پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عرفان اللہ خان نے جاری کیا۔

(جاری ہے)

ضلع کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں اس وقت اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 281 پرائمری، مڈل اور ہائی سکول ہا ء کی ٹینڈرنگ مکمل کرتے ہوئے کام الاٹ کردیئے گئے ہیں جبکہ 35 کے لگ بھگ سکول مکمل ہوچکے ہیں۔اسلامی ترقیاتی بینک کے حال ہی میں ایک مشن نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور سکول ہا ء کی بروقت، شفاف ٹینڈرنگ اور تکمیل کو سراہا۔پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت بننے والے 55 ماڈل پرائمری سکول ہاء کے نظم و نسق کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے لئے پارٹنر آرگنائزیشن کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں