جامعہ کشمیرکا 17واں کانووکیشن 5دسمبر کو ہوگا، پوزیشن ہولڈرزاور فارغ التحصیل طلبہ ،ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دی جائیں گی، صدر آزاد کشمیر مہمان خصوصی ہوں گے

منگل 19 نومبر 2019 18:58

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی کا 17واں کنووکیشن 5دسمبر 2019کوہوگا۔ کنووکیشن میں گولڈ میڈلسٹ،پوزیشن ہولڈرزاور دیگر فارغ التحصیل پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات،ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دی جائیں گی، صدر آزاد کشمیر مسعود خان مہمان خصوصی ہوں گے۔کنووکیشن کے انعقاد کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق کنووکیشن کی تیاریوں کیلئے گزشتہ روزو ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز،رجسٹرار جامعہ ارو مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈلسٹ، فرسٹ پوزیشن کے حامل طلبا و طالبات کے نام یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں، اہل امیدواران اپنے کوائف دستاویزات کے ساتھ انٹری فارم بہرصورت 25نومبر 2019سے قبل استقبالیہ کائونٹر دفتر کنٹرولر امتحانات ایڈمن بلاک چہلہ کیمپس جامعہ کشمیر مظفرآباد میں ارسال کریں۔

17ویں کنووکیشن کا فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس کی انٹری فیس حبیب بنک کی کسی بھی مجاذ برانچ میں بذریعہ چالان 3500روپے جمع کروائی جا سکتی ہے جبکہ ضروری دستاویزات میں پاس شدہ امتحان کا رزلٹ کارڈ یا ڈی ایم سی کی مصدقہ نقل، قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل اور دو عدد تازہ تصویر ،ای میل ایڈریس ، والدین ، سرپرست کے شناختی کارڈ کی نقل بمع فون نمبر شامل ہوگا۔ کنووکیشن میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانان سے گزارش بھی کی گئی کہ خواتین مہمان اپنے ہمراہ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں