بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام انٹرنل آڈیٹرز اور کمپلائنس افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 15:01

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام انٹرنل آڈیٹرز اور کمپلائنس افسران کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔گزشتہ روز یہاں بینک کے ہیڈ آفس کے چوھدری غلام عباس لرننگ ہال میںمنعقدہ ٹریننگ پروگرام میںآڈیٹرز اور کمپلائنس افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے سٹیٹ بینک کے ضابطہ کار کے مطابق تربیت دی گئی۔

پروگرام کا موضوع 'رسک بیسڈ آڈٹ اپروچ' تھا ،جسے اب کمرشل بینکوں نے بڑے پیمانے پر لاگو کیا ہے۔

(جاری ہے)

شرکا نے تربیتی پروگرام میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اورآڈٹ کے مختلف گوشوں سے آگاہی حاصل کی۔ انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کے بعد عزم ظاہر کیا کہ وہ تفویض کردہ معلومات کوپیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میںنافذ کریں گے۔پروگرام کے اختتام پر ڈویژنل ہیڈ آڈٹ اینڈ انسپکشن عبدالحمید راجہ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ آڈٹ کی بدلتی تکنیکس کے مطابق فرائض انجام دیتے ہوئے انہیںاپنی ذمہ داریوںکی انجام دہی میں بروئے کار لائیں ۔

مسٹر راجہ نے ٹریننگ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔یہ ٹریننگ پروگرام بینک کے کمپلائنس ڈویژن کے ٹریننگ سیکشن کے زیر انتظام ترتیب دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں