(ن)لیگ سعودیہ کے صدر حاجی احسان دانش کے برادرنسبتی کا جسد خاکی ہٹاں بالا پہنچا دیاگیا‘مقامی قبرستان میں سپرد خاک

بدھ 26 فروری 2020 13:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) مسلم لیگ(ن)سعودی عرب ریاض کے صدر حاجی احسان دانش کے برادرنسبتی ظفر اقبال جو سعودی عرب میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں وفات پا گئے تھے ان کی ڈیڈ باڈی پاکستان پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا, ان کی نماز جنازہ کنیناں میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ(ن)جہلم ویلی کے مرکزی راہنماء سردارسعیدظفرعباسی,سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر پانچ کرنل(ر)عارف عباسی,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرفاروق اعوان,ٹریڈونگ کے صدرخواجہ فاروق قادری,صحافی سیدعدنان فاطمی,عمراعوان,پروفیسر راجہ محبوب احمد,راجہ واجد,عباس بخاری,زاہدہمدانی,ضمیرعباسی,انجم شبیرعباسی,سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی,جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان,وزیرحکومت ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے حاجی احسان دانش سے اظہارتعزیت کیا-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں