آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 02افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی

مزید112افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیا،محکمہ صحت آزاد کشمیر

پیر 6 اپریل 2020 20:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 02افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ مزید112افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیااور58نئے ممکنہ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 02نئے افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز میں کل484 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی395 کے نتائج آچکے ہیں اور صرف16افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ان میں سی6افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور، 6مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر،01ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 01 سی ایم ایچ راولاکوٹ اور 02پلندری کے مریض ہیں جبکہ ایک مریض نیو سٹی ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور 15مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

379افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور89افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 28، عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد میں 08، ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی 10،ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا 01، ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم 01، ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر میں 10نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے ٹیسٹ لیے گے ہیں جن کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں