بیرسٹر سلطان چوہدری کی چوہدری لطیف اکبر کے گھر آمد،کزن کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 24 نومبر 2021 22:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر سے مظفرآباد میں ان کے گھر جا کر ان کے کزن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر سے اوور سیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے اور خواتین کی نشستوں میں اضافے کے لیے بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں