صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی ملاقات ،ججز کی تعیناتی بارے مشاورت کی گئی

جمعرات 25 نومبر 2021 22:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے جلد حل کے لیے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے عمل کو جلد مکمل کر کے ججز کی تعیناتی کی جائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں