جنگلات زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں ان کا تحفظ کرنا ہمارا فرض عین ہے ہر سال جنگلات کا ایک بڑا حصہ پر اسرار آگ کی نظر ہو جاتا ہے،زبیدہ خانم

جمعہ 20 مئی 2022 23:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) اوورسیز کشمیری زبیدہ خانم نے کہا ہے کہ جنگلات زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں ان کا تحفظ کرنا ہمارا فرض عین ہے ہر سال جنگلات کا ایک بڑا حصہ پر اسرار آگ کی نظر ہو جاتا ہے جس کا کوئی تعین نہیں ہوتا جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے جنگلی حیات مر جاتی ہے جنگلات انسانی زندگی پر اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں ان سے صاف آب و ہوا ملتی ہے اور بارشیں بھی ٹائم پر ہوتی ہیں جنگالت میں لگی آگ سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا نہوں نے کہا کہ ہم نے رضا کارانہ طور پر کوٹلی ناڑ کے جنگلات کو گاس بھوس سے صاف کیا ہے ہم نے اپنی جیب سے 6لوگوں کو 1000روپے دھاڑی دیکر جنگلات کو صاف کیا ہے تاکہ جنگلات کو گھاس بھوس کی وجہ سے آگ نہ لگے انہوں نے کہا کہ جنگلات کی دیکھ بھال کرنے والے گارڈز ٹرین شدہ نہیں ہے ان کے پاس آگ بجھانے والے الات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میں وزیر جنگلات اکمل سرگالہ سے ملاقات کرکے بات کروں گی انہوں نے کہا کہ میں ڈی سی کوٹلی کو بھی بتا یا ہے کہ جنگلات کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ جنگلات اگائیں اور ان کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے رضاکارانہ طور پر جنگلات کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا ہے تاکہ عام لوگوں کو شعور ملے اور وہ بھی ہماری کمپین میں حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں