مظفرآباد،نلوچھی پل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ہی روز تین نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 25 مارچ 2024 22:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) گزشتہ روز نلوچھی پل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک ہی روز تین نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ون ویلنگ اور تیز رفتاری کی وجہ سے تین نوجوان موٹر سائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں راڑو امبور کے رہائشی اکبر گیلانی کے جواں سالہ فرزندعاصم گیلانی کے بھائی اذان گیلانی، محمد یونس اپر گوجرہ والے کا نواسہ عبداللہ کشمیری کا نوجوان بیٹا شکران ون ویلنگ کے شوق کی بھینٹ چڑھ گئے، جن کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

عوام الناس نے شہر بھر میں مکمل جنرل ہولڈ اپ کرتے ہوئےبغیر ہیلمٹ،بغیر کاغذات،نوعمر موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر موٹرسائیکل ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سول سوسائٹی اور عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ عام شاہرات پر یہ ون ویلر اپنی جان سے تو جاتے ہی ہیں جبکہ دیگر راہگیروں اور گاڑیوں والوں کیلئے بھی باعث مصیبت و اذیت بنے رہتے ہیں۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہرات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ ون ویلرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں