72 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی،جاوید بڈھانوی

منگل 30 اپریل 2024 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے یک مئی یوم مزدور کے موقع پر پر دنیا بھر کے محنت کش مزدورں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ1972 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا اور معیشت کا پہیہ مزدور مرد اور عورت کی وجہ سے چلتا ہے،پیپلز پارٹی مزدوروں کی آواز ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اس ملک میں مزدور جدوجہد کی بنیاد رکھی، 1972 میں پیپلز پارٹی نے مزدور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مزدور پالیسی دی۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی مزدور دوست قانون سازی میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ زراعت، صنعت، کارخانوں اور ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بدولت ہی ملک ترقی کرتا ہے، لحاظہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر حکومت کو کام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ دن نہ صرف محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے بلکہ ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔انھوں نے کہا کہ اللہ اور رسول ﷺ کا حکم ہے کہ مزدوروں کے حقوق کو اہمیت دیں، اسلام نے عالمی لیبر قوانین کے نفاذ سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق بارے اصول طے کر دیے تھے، حکومت مزدوروں کے فلاحی اداروں کے لیے کام کر رہی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں