آزادکشمیر ٹیلی ویژن مظفرآباد سے ڈراموں کا سلسلہ بند ،موسیقی کے پروگرام بھی متاثر، پی ٹی وی کے پرانے کھیل چلنے لگے

جمعرات 23 اپریل 2015 12:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) آزادکشمیر ٹیلی ویژن مرکز مظفرآباد سے ڈراموں کا سلسلہ بند ،موسیقی کے پروگرام بھی متاثر، پی ٹی وی سے پرانے کھیل منگوا کر چلانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق چارسالوں سے آزادکشمیر ٹی وی مرکز مظفرآباد سے ڈراموں اور موسیقی کے بڑے پروگرامز کی ریکارڈنگ مکمل بند ہے ۔

(جاری ہے)

جسکے باعث خطہ کے رائیٹرز ،فنکاروں اور سنگرز کی صلاحیتوں کو زنگ لگنے لگا ہے ٹی وی حکام کی طرف سے دعوے تو بڑے بڑے کئے جاتے ہیں لیکن چار سالون میں ایک منی سیریل بھی نہ بن سکا ۔

تنخواہوں اور دیگر مراعات میں کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود پروگرامز کی تیاری نہ ہونا افسوس ناک امر ہے اب ٹی وی حکام پی ٹی وی کے پرانے کھیل منگوا کر چلانے لگے ہیں جبکہ دیگر پروگرامز کئی مرتبہ دوبارہ ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں عوامی حلقو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ اے جے کے ٹیلی ویژن اور موسیقی کے پروگراموں کا سلسلہ دوبار ہ شروع کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں