مظفر گڑھ ،کئی مرتبہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:46

مظفر گڑھ ،کئی مرتبہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) کئی مرتبہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں