ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل چھٹی تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی، زین محمود نے میدان مارلیا

ْسابق چمپئن نادر مگسی نے فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 28 نومبر 2021 21:30

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) ضلع مظفر گڑھ اور لیہ کے علاقوں پر مشتمل چھٹی تھل جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی اس سال زین محمود نے میدان مار لیا انہوں نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں 195 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ چالیس سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چمپئن صاحبزادہ محمد علی سلطان نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 12 منٹ 2 سیکنڈ میں طے کر کے دوسری جبکہ سابق چمپئن نادر مگسی نے فاصلہ دو گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری پیئرڈ کی بی کیٹیگری میں اسد خان شادی خیل نے مقررہ کردہ فاصلہ2 گھنٹے 23منٹ 38 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سعود مجید نے 2 گھنٹے 25 منٹ 57 میں فاصلہ طے کرکے دوسری جبکہ نعمان سرانجام نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 26منٹ 38 سیکنڈ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری پیئرڈ سی کیٹگری میں ظہیر حسین شاہ نے اول محمد عثمان اقبال دوم جبکہ محمود مجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری پیئرڈ ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ نے اول عمر اقبال کانجو نے دوئم جبکہ بیورگ مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی پری پیئرڈ کیٹگری میں تشنہ پٹیل نے پہلی جبکہ ماہم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک گاڑیوں کی اے کیٹیگری میں یاسر احمد نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25منٹ میں طے کرکے پہلی عقیل احمد نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 28منٹ میں طے کرکے دوسری جبکہ بیبرک بلوچ نے 195 کیلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 30منٹ میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سٹاک گاڑیوں کی بی کیٹگری میں سلطان بہادر عزیز نے اول بسم اللہ مگسی نے دوم جبکہ عفنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک سی کیٹیگری میں زبیر حیات نے پہلی راشد عبداللہ نے دوسری جبکہ منیم جھنڈیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک ڈی کیٹگری میں تاج خان مہر نے پہلی فلک شیر بلوچ نے دوسری جبکہ شاہ گل مزاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی سٹاک کیٹگری میں پلوشہ حیات خان نے پہلی ندا واسطی نے دوسری جبکہ دینہ پٹیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں