ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے باسط بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآپ پاک پر حلف لیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 25 دسمبر 2023 22:06

ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 دسمبر2023ء) ن لیگ کے امیدوار کی حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے باسط بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآپ پاک پر حلف لیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176، این اے 177 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 272 اور 273 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار باسط سلطان بخاری نے اپنے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

باسط سلطان نے حال ہی میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے باسط بخاری نے مؤقف پیش کیا ہے کہ سیاسی مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہے تھے،
جس پر سابق چیئرمینز نے حلف لینے کا مشورہ دیا تھا، ان کی خواہش پر حامیوں سے حلف لیا گیا ہے، کیوں کہ مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں