مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے ڈرائیوروں کا پولیس کیخلاف مظاہرہ

پیر 15 جولائی 2019 20:12

مظفرگڑھ 15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر پولیس کی بھتہ خوروں کی سرپرستی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی ڈرائیوروں نے بتایا کہ بھتہ خوروں نے ایک غیر قانونی ویگن سٹینڈ بنایا ہوا ہے جہاں ڈرائیوروں سے بھتہ لیا جاتا ہے اور جسے مبینہ طور پر مقامی پولیس کی سرپرستی حاصل ھے اور جو ڈرائیور بھتہ دینے سے انکار کرتا ھے اسے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور اسے پولیس کے زریعہ ہراساں کیا جاتا ہے انہوں نے پولیس کے اعلی ا حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں