مظفرگڑھ ،پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا

بدھ 25 جنوری 2023 12:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شریف چھجڑہ میں پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق شاہجمال روڈ پر الرحمان پٹرولیم کے قریب ملتان جانے والا 50 ہزار لیٹر پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر کچے سے سڑک پر چڑھتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے پٹرول کی لیکج شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 سٹاف نے موقع پر پہنچ کر پولیس کی مدد سے فوراً ایریا کوکارڈن آف کیا ،قریبی گھروں کے افراد کو فوراً الرٹ کیا اور ٹریفک کو متبادل راستہ دے کر روڈ کو بند کر کے آئل ٹینکر سے ڈیزل اور پیٹرول کی لیکج بند کی، پولیس اور ریسکیو سٹاف موقع پر موجود رہا ۔ریسکیو سٹاف نے بہہ جانے والے پیٹرول پر مٹی ڈا ل دی جبکہ زیادہ تر پیٹرول کچی زمین میں جذب ہوگیا ہے،آئل ٹینکر کو خالی کرنے کےلئے دوسرے آئل ٹینکر میں پٹرول منتقل کر دیا گیا ۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں