ڈی سی مظفرگڑھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

بدھ 10 جنوری 2024 16:45

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہدایت کی کہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی اوقات میں حاضری یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی ا ور ان کے لواحقین سے بھی طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں اور لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کو مفت طبی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں