مظفرآباد ، مختلف محکمہ جات کے پرائیویٹ سیکٹریز ادھر سے اُدھر کر دئیے گئے

انتظامی مفاد کے پیش نظر تبادلہ جات/ تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے بعد سات کرنٹ چارج تعیناتیوں کی منظوری

جمعہ 23 فروری 2024 17:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) مختلف محکمہ جات کے پرائیویٹ سیکٹریز ادھر سے اُدھر کر دئیے گئے، انتظامی مفاد کے پیش نظر تبادلہ جات/ تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے بعد سات کرنٹ چارج تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی، تبدیل/تعینات ہونے والوں میں عمران عارف نگران بی ایس۔ 17 چیف سیکرٹری آفس کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا، اسی طرح محمد بنیامین نگران بی۔

17 محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ ان لینڈ ریونیو تعینات کر دیا گیا جبکہ سید وارث امام کاظمی پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس۔ 17 محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا، اسی طرح ذوالفقار احمد پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس۔

(جاری ہے)

17 اسلامی نظریاتی کونسل حال تابع خوشنودی پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ محترمہ صبیحہ صدیق معاون خصوصی حکومت کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ صحت عامہ تعینات کر دیا گیا جبکہ زاہد اقبال پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس۔ 17 سول سیکرٹریٹ حال تابع خوشنودی پرائیویٹ سیکرٹری وزرات زراعت لائیو سٹاک آبپاشی و سمال ڈیمز کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ توانائی و آبی وسائل تعینات کر دیا گیاہے، اسی طرح محمد رفیق چوہدری پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس۔

17 سول سیکرٹریٹ حال تابع خوشنودی پرائیویٹ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد رضا شاہین پرائیویٹ سیکرٹری بی ایس۔ 17 سول سیکرٹریٹ حال تابع خوشنودی پرائیویٹ سیکرٹری وزارت بہبود آبادی کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سیکشن آفیسر محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ تعینات کر دیا گیاہے۔ تبدیل و تعینات ہونے والوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں