مظفرگڑھ ، کار ٹرک تصادم میں 4 افراد موقع پر جاں بحق 3 زخمی

منگل 30 نومبر 2021 13:54

مظفرگڑھ ، کار ٹرک تصادم میں  4 افراد موقع پر جاں بحق 3   زخمی
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) کار ٹرک تصادم میں  4 افراد موقع پر جاں بحق 3 افراد زخمی،ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ رروڈ پر مرادآباد کے قریب بارات میں شامل ایک کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے 4 افراد 25 سالہ شاہ مرداں ولد محمد انصر، 18 سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان،18 سالہ محمد وسیم ولد محمد نعیم اور 35 سالہ تصور عباس ولد محمد اقبال موقع پر جاں بحق ہو گئے،اور 3 افراد 25 سالہ محمد عمران ولد محمد رمضان،23 سالہ محمد کامران ولد محمد رمضان اور 15 سالہ محمد تنویر ولد تصور عباس شدید زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور چاروں جاں بحق افراد کی نعشوں کو بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں قریبی رشتے دار اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں